وزیراعظم محمدشہبازشریف جھل مگسی کے دورے پر روانہ ہوگئے

210
وزیراعظم محمدشہبازشریف جھل مگسی کے دورے پر روانہ ہوگئے

اسلام آباد۔30جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف جھل مگسی کے دورے پر روانہ ہوگئے ہیں۔ ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ سردار خالد مگسی اور سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ وہ خود (وفاقی وزیراطلاعات )،وفاقی وزیرہائوسنگ مولانا عبدالواسع، اور وزیرمملکت پاور محمد ہاشم نوتیزئی بھی وزیراعظم کے ساتھ دورہ کررہے ہیں ۔ اس کے علاوہ معاون خصوصی سید فہد حسین اور چئیرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز بھی دورے میں وزیراعظم کے ہمراہ ہیں ۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم دورے کے دوران بلوچستان میں سیلاب اور بارشوں کی تباہ کاریوں کا جائزہ لیں گے ،متاثرین سیلاب کے ریسکیو، ریلیف اوربحالی کے کاموں کا بھی جائزہ لیں گے۔