وزیراعظم محمدشہبازشریف کا سابق وزیراعظم میربلخ شیرمزاری کے انتقال پرگہرے رنج وغم کااظہار

158
Prime Minister Muhammad Shahbaz Sharif
Prime Minister Muhammad Shahbaz Sharif

اسلام آباد۔5نومبر (اے پی پی):وزیراعظم محمدشہبازشریف نے سابق وزیراعظم میربلخ شیرمزاری کے انتقال پرگہرے رنج وغم کااظہارکیاہے۔ہفتہ کواپنے ایک تعزیتی ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہاہے کہ میربلخ شیرمزاری منجھے ہوئے بلوچ سیاستدان تھے جنہوں نے ملکی سیاست میں قائدانہ کرداراداکیا۔

ان کے انتقال سے پاکستان کی سیاست مفلس ہوگئی ہے۔وزیراعظم نے کہاکہ میربلخ شیرمزاری کاشمار اقدار اوراصولوں پرکھڑے ہونے والے پبلک سرونٹس میں کیاجاتاہے۔وزیراعظم نے مرحوم کے انتقال پران کے اہل خانہ اورعزیز واقارب سے گہری تعزیت اورافسوس کااظہارکیا ہے۔