26.5 C
Islamabad
جمعرات, ستمبر 4, 2025
ہومقومی خبریںوزیراعظم محمدشہبازشریف کا متحدہ عرب امارات کے شاہی خاندان کے رکن شیخ...

وزیراعظم محمدشہبازشریف کا متحدہ عرب امارات کے شاہی خاندان کے رکن شیخ ھزاع بن سلطان بن زید آل نیہان کےانتقال پر اظہار تعزیت

- Advertisement -

اسلام آباد۔10مئی (اے پی پی):وزیراعظم محمدشہبازشریف نے متحدہ عرب امارات کے شاہی خاندان کے رکن شیخ ھزاع بن سلطان بن زاید آل نیہان کےانتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے۔

جمعہ کو ’’ ایکس‘‘ پر اپنے تعزیتی پیغام میں وزیراعظم نے شیخ ھزاع بن سلطان بن زاید آل نیہان کی وفات پر یو اے ای کے صدر شیخ محمدبن زایدالنیہان سے دلی تعزیت کااظہار کیا۔

- Advertisement -

انہوں نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطافرمائے۔ یواے ای کے ذرائع ابلاغ کے مطابق مرحوم شیخ ھزاع بن سلطان بن زاید آل نیہان ، شیخ سلطان بن زاید النیہان ، جو 2019 میں وفات پاگئے ، کےفرزندتھے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں