اسلام آباد۔22اپریل (اے پی پی):وزیراعظم شہباز شریف سے ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی نے جمعہ کو یہاں ملاقات کی جس میں مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ اس وقت ملک کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے لیے سب کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی مفاد سے بالاتر ہوکر ملکی مفاد اور عوام کو ریلیف فراہم کرنا وقت کا اہم تقاضا ہے۔
خالد مقبول صدیقی نے ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے وزیر اعظم کو مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔