وزیراعظم محمدنوازشریف اورآرمی چیف جنرل راحیل شریف کی کوئٹہ میں امن وامان سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس میں شرکت

199

کوئٹہ۔08 اگست (اے پی پی) وزیراعظم پاکستان محمدنوازشریف کوئٹہ پہنچ گئے جہاں وہ امن وامان سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس شرکت کے علاوہ سول ہسپتال کوئٹہ اورسی ایم ایچ ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کریں گے ۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف کوئٹہ پہلے ہی پہنچ گئے ۔ وزیراعظم پاکستان کے ہمراہ وفاقی وزیرپرویزرشید ، سلامتی امور کے مشیر ناصر جنجوعہ سمیت دیگر رہنماءموجودتھے ۔کوئٹہ ائیرپورٹ پر وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ خان زہری ،صوبائی وزراءنے انکا استقبال کیا۔