وزیراعظم محمدنوازشریف کی ایک سال کی تنخواہ کاچیک نوازشریف کڈنی سنٹرسوات کے ایم ایس کے حوالے

179

پشاور۔29 اگست (اے پی پی)وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے وزیراعظم پاکستان محمدنوازشریف کے ایک سال تنخواہ کاچیک مبلغ 21لاکھ 69ہزارروپے نواز شریف کڈنی ہسپتال سوات کے ایم ایس کے حوالے کردی۔یادرہے کہ وزیراعظم پاکستان محمدنوازشریف نے سوات کے غریب اورمستحق افرادکی علاج معالجے کیلئے اپنے ایک سال کی تنخواہ کاچیک نوازشریف کڈنی ہسپتال میںجمع کرانے کیلئے انجینئر امیرمقام کودیاتھا۔