اسلام آباد ۔ 15 ستمبر (اے پی پی)وزیراعظم محمدنواز شریف نے ملتان میں ٹرین کے حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج اوردکھ کا اظہارکیا ہے۔ جمعرات کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے ٹرین حادثہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کی مغفرت کےلئے دعا کی اور کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کے خاندانوں کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے ۔ وزیراعظم ہاﺅس کی …
وزیراعظم محمدنواز شریف کا ملتان میں ٹرین کے حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج اوردکھ کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 ستمبر (اے پی پی)وزیراعظم محمدنواز شریف نے ملتان میں ٹرین کے حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج اوردکھ کا اظہارکیا ہے۔ جمعرات کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے ٹرین حادثہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کی مغفرت کےلئے دعا کی اور کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کے خاندانوں کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے ۔ وزیراعظم ہاﺅس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کےلئے بھی دعا کی اور متعلقہ حکام کو ان کے بہترین علاج معالجے کی ہدایات بھی جاری کیں ۔








