وزیراعظم محمد شہبازشریف سے اراکین قومی اسمبلی سعد وسیم ، چوہدری فقیر احمد اور چوہدری ذوالفقار بھنڈر کی الگ الگ ملاقات

128

اسلام آباد۔28فروری (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہبازشریف سے اراکین قومی اسمبلی سعد وسیم ، چوہدری فقیر احمد اور چوہدری ذوالفقار بھنڈر نے الگ الگ ملاقات کی۔

منگل کو وزیراعظم آفس کے میڈیاونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں متعلقہ حلقوں کے امور اور ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔