وزیراعظم محمد شہبازشریف سے لاہور میں اراکین قومی اسمبلی اور دیگر شخصیات کی الگ الگ ملاقاتیں

86
یہ سیاست نہیں خدمت کا وقت ہے،سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے، متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ،وزیراعظم شہباز شریف

لاہور ۔26جون (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہبازشریف سے لاہور میں اراکین قومی اسمبلی اور دیگر شخصیات نے الگ الگ ملاقاتیں کیں ۔

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم سے وفاقی وزیر صنعت و پیداوار سید مرتضی محمود نے ملاقات کی ۔

رکن قومی اسمبلی چوہدری خالد جاوید وڑائچ نے بھی لاہور میں وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ علاوہ ازیں عون چوہدری نے بھی وزیراعظم محمد شہبازشریف سے اتوار کو ملاقات کی ۔