27.5 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومتازہ ترینوزیراعظم محمد شہبازشریف کا مشکل کی گھڑی میں پاکستان کے ساتھ یکجہتی...

وزیراعظم محمد شہبازشریف کا مشکل کی گھڑی میں پاکستان کے ساتھ یکجہتی کے اظہار اور حمایت پر ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے اظہار تشکر

- Advertisement -

اسلام آباد۔8مئی (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہبازشریف نے مشکل کی گھڑی میں پاکستان کے ساتھ یکجہتی کے اظہار اور حمایت پر ترک صدر رجب طیب اردوان کا شکریہ ادا کرتےہوئے کہا ہے کہ پاکستان جنوبی ایشیا میں قیام امن اور کشیدگی کم کرنے کے لیے ان کی کوششوں کو سراہتا ہے ۔ جمعرات کو’’ ایکس‘‘ پر اپنے پیغام میں وزیراعظم محمد شہبازشریف نے بتایا کہ ان کی ترک صدر رجب طیب اردوان سے فون پر بات چیت ہوئی جس میں انہوں نے مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ یکجہتی کے اظہار اور حمایت پر ترکیہ کا شکریہ ادا کیا ۔ وزیراعظم نے کہاکہ وہ گزشتہ روز بھارت کے میزائل حملوں کے شہدا کے لیے ترکیہ کے بھائیوں کی دعائوں اور نیک خواہشات کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔ محمد شہباز شریف نے کہا کہ انہوں نے ترکیہ کے صدر کو پاکستان کی مسلح افواج کی طرف سے دشمن کو دلیرانہ اور پیشہ وارانہ برتری کے ساتھ جواب دینے کے حوالے سے آگاہ کیا ۔ وزیراعظم نے کہاکہ ہم اپنی علاقائی سالمیت اور خود مختاری کا ہر قیمت پرتحفظ یقینی بنائیں گے ۔ انہوں نے جنوبی ایشیا میں امن کے قیام اور کشیدگی میں کمی کے لیے ترکیہ کی کاوشوں کو سراہا ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=594265

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں