وزیراعظم محمد شہبازشریف کا چین کے شہر سیچون میں زلزلہ سے ہونے والے جانی ومالی نقصان پر افسوس کا اظہار

158

اسلام آباد۔5ستمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہبازشریف نے چین کے شہر سیچون میں زلزلہ سے ہونے والے جانی ومالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

پیر کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اس نقصان پر ہم سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اوراس سانحہ میں چین کی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔