وزیراعظم محمد شہبازشریف کوئٹہ کا دورہ مکمل کرکے اسلام آباد واپس روانہ ہو گئے

85
Prime Minister
Prime Minister

کوئٹہ۔ 03 فروری (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہبازشریف کوئٹہ کاایک روزہ دورہ مکمل کرکے اسلام آباد واپس روانہ ہو گئے ۔پیر کے روز وزیراعظم محمدشہبازشریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچے تھے ۔کوئٹہ ائیرپورٹ پرگورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل اور وزیرِ اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے وزیر اعظم کا استقبال کیا ۔

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے سی ایم ایچ کوئٹہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی عیادت کی۔ انہوں نے بعد ازاں کوئٹہ میں امن وامان کی صورتحال سے متعلق اجلاس کی صدارت کی ۔