اسلام آباد۔23جولائی (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہبازشریف نے حمزہ خان کو ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جیتنے پر مبارکباد دیتا ہوئے کہا ہے کہ ان کی محنت، عزم اور کھیل کی مہارت نے پاکستان کو 37 سال کے طویل وقفے کے بعد یہ اعزاز حاصل کرنے والاملک بنا دیا ہے۔
اتوار کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ ایک وقت تھا جب جہانگیر خان اور جان شیر خان کی صورت میں ہمارے سکواش کھلاڑیوں نے اس کھیل پر اپنا غلبہ جما رکھا تھا اوراب ایک عرصہ کے بعد ایک بین الاقوامی ٹائٹل اپنے نام کیا۔یہ کھلاڑی حمزہ اور ان جیسے دوسرے نوجوان کھلاڑیوں کے لیے بہترین رول ماڈل ہیں، پاکستان کا مستقبل روشن ہے۔