وزیراعظم محمد شہبازشریف کی پنجاب میں حالیہ ریکارڈ بارشوں کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال سے فوری نمٹنے پر وزیراعلیٰ پنجاب و دیگر افسران کی کارکردگی کی تعریف

66

اسلام آباد۔7جولائی (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہبازشریف نے لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں گزشتہ چند دنوں کے دوران مون سون کی ریکارڈ بارشوں کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال سے فوری طور پر نمٹنے پر وزیراعلیٰ پنجاب اور پنجاب کے دیگر افسران کی کارکردگی کو سراہا ہے۔

جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں گزشتہ چند دنوں کے دوران مون سون کی ریکارڈ بارشیں ہوئیں۔ میں وزیراعلیٰ پنجاب کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے تاریخی بارشوں کے بعد صورتحال سے نمٹنے میں سب سے آگے بڑھ کر قیادت کی۔

انہوں نے چیف سیکرٹری پنجاب، کمشنر لاہور، ایم ڈی واسا اور دیگر سرکاری افسران کی اس مشکل وقت میں عوامی خدمت کے لیے لگن اور عزم کو بھی سراہا ۔