اسلام آباد۔2دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کابل میں پاکستانی ہیڈآف مشن کے ساتھ گفتگوکے دوران ان کے ساتھ حکومت اورعوام کی یکجہتی کا اظہارکیاہے۔
جمعہ کواپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ ان کی کابل میں پاکستان کے ہیڈ آف مشن عبید نظامانی سے بات ہوئی۔
یہ سن کر تسلی ہوئی کہ وہ محفوظ ہیں وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے ان کے ساتھ حکومت اور عوام کی یکجہتی کا اظہار کیا جبکہ ہر لحاظ سے انہیں اور مشن کو مکمل تعاون اور مدد کا یقین دلایا۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے بہادر سیکیورٹی گارڈ کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔