14.6 C
Islamabad
جمعہ, مارچ 14, 2025
ہومتازہ ترینوزیراعظم محمد شہبازشریف کی ہولی کے موقع پر ہندو برادری کو مبارکباد

وزیراعظم محمد شہبازشریف کی ہولی کے موقع پر ہندو برادری کو مبارکباد

- Advertisement -

اسلام آباد۔14مارچ (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہبازشریف نے ہندو برادری کو ہولی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تہوار بہار کی آمد کا اعلان ، محبت ، اچھائی کی فتح کی علامت اور ایک متحرک توانائی کا احساس دلاتا ہے۔

جمعہ کو پی ایم آفس کے میڈیاونگ سےجاری بیان کے مطابق پر وزیر اعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ میں پاکستان بھر میں ہندو برادری کو ہولی کے پرمسرت موقع پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں، یہ تہوار جو بہار کی آمد کا اعلان اور محبت و اچھائی کی فتح کی علامت ہے ایک متحرک توانائی کا احساس دلاتا ہے۔

- Advertisement -

وزیراعظم نے کہاکہ نئی شروعات اور تجدید تعلقات کی مضبوطی کا جشن مناتے ہوئے یہ دن ایک مضبوط و زیادہ متحد قوم کی تعمیر کی اہمیت اور تمام شہریوں کی شمولیت کو اجاگر کرتا ہے، رنگوں کا یہ تہوار آپ کی زندگیوں کو خوشیوں، صحت اور خوشحالی سے بھر دے۔ ہولی مبارک۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=572353

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں