وزیراعظم محمد شہباز شریف آج (بدھ کو) امیر قطر شیخ تمیم بن حمد ال ثانی سے ملاقات کریں گے

367
وزیر اعظم شہباز شریف اور جاپانی ہم منصب فومیو کشیدا کے درمیان دوطرفہ ملاقات

دوحہ۔24اگست (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف آج (بدھ کو)اپنے دورہ قطر کے دوران امیر قطر شیخ تمیم بن حمد ال ثانی سے ملاقات کے لیے امیری دیوان جائیں گے۔وزیراعظم آفس کےمیڈیاونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف آج دوحہ میں مصروف دن گزاریں گے۔

وزیراعظم امیر قطر شیخ تمیم بن حمد ال ثانی سے ملاقات کے لیے امیری دیوان جائیں گے۔پاکستان اور قطر کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کے لیے وفود کی سطح پر بات چیت ہو گی ۔ امیری دیوان میں وزیراعظم کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا جاےگا۔

وزیراعظم آج دوحہ میں 974 اسٹیڈیم (جہاں فیفا ورلڈ کپ 2023 منعقد ہو گا) کا دورہ بھی کریں گے۔ وزیراعظم کو سٹیڈیم کےمختلف سیکشنز اور سہولیات کے حوالے سے بریفنگ دی جاےگی۔

علاوہ ازیں قطر اور پاکستان کے درمیان اقتصادی اور معاشی تعاون کے فروغ کے حوالے سے وزیراعظم آج چیئرمین قطر بزنس مین ایسوسی ایشن اور سی ای او قطر ایئر ویز سے بھی ملاقات کریں گے۔