29.9 C
Islamabad
جمعرات, ستمبر 4, 2025
ہومتازہ ترینوزیراعظم محمد شہباز شریف آج چین کے وزیر اعظم لی چیانگ سے...

وزیراعظم محمد شہباز شریف آج چین کے وزیر اعظم لی چیانگ سے ملاقات کریں گے

- Advertisement -

بیجنگ۔4ستمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف( آج )جمعرات کو چین کے وزیر اعظم لی چیانگ سے ملاقات کریں گے۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم جو چین کے دورے پر ہیں، چین کے وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و انڈسٹری لیچنگ سے بھی ملیں گے۔

اس کے علاوہ وہ بیجنگ میں پاک چین بزنس ٹو بزنس سرمایہ کاری کانفرنس کے دوسرے ایڈیشن کی صدارت کریں گے۔ یہ کانفرنس جون 2024 میں شین ژن میں وزیر اعظم کی زیر صدارت ہونے والے پہلے ایڈیشن کے نتائج کا جائزہ لیتے ہوئے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرے گی۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں