اسلام آباد۔18مئی (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف اور ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے دو طرفہ تعلقات اوربالخصوص تجارت کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ہے۔وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق پاک ایران سرحد پر ’’مند پشین بارڈرمارکیٹ‘‘ کے افتتاح کے بعد دونوں رہنمائوں کی وفود کے ہمراہ ملاقات ہوئی ۔
پاکستان کے وفد میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، وفاقی وزیر توانائی انجینئر خرم دستگیر خان، وفاقی وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب، وزیرمملکت برائے پٹرلیم ڈاکٹر مصدق ملک، وزیر اعلیٰ بلوچستان عبد القدوس بزنجو ،بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل، بلوچستان عوامی پارٹی کے اراکینِ پارلیمنٹ سردار خالد حسین مگسی اور زبیدہ جلال شامل تھیں