وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی سکھر میں سیلاب متاثرین سے ملاقات

271

سکھر۔26اگست (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سکھر میں سیلاب متاثرین سے ملاقات کی اور انہیں یقین دلایا کہ حکومت مشکل وقت میں انہیں تنہا نہیں چھوڑے گی۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری نے خواتین اور بچوں سے گفتگو کی اور اشیا خوردنی کی فراہمی کے حوالہ سے دریافت کیا۔ وزیراعظم نے متاثرین سے کہا کہ آپ فکر نہ کریں آپ کو ہر ممکن امداد فراہم کی جائے گی۔