مظفر آباد۔5فروری (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف اپنے ایک روزہ دورہ آزاد جموں و کشمیر کے موقع پر مظفر آباد پہنچ گئے۔ پی ایم آفس کے پریس ونگ کے مطابق وزیراعظم کو آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں پولیس کے چاق وچوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔
وفاقی وزیر امورِ کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام، وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیر صنعت رانا تنویر حسین اور وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں