استنبول ۔26نومبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف ترکیہ کے عوام کی توجہ کا مرکز بن گئے ، وزیراعظم شہباز شریف نے استنبول کے عام شہریوں سے گپ شپ کی۔
وزیراعظم کو خود میں موجود دیکھ کر استنبول کے شہریوں کو خوشگوار حیرت ہوئی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے عام شہریوں سے ہاتھ ملائے اور ان کی خیریت دریافت کی ۔ مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے بھی وزیراعظم شہبازشریف کے ساتھ تصاویر بنوائیں ۔ شہریوں نے وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان اور عوام کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔
وزیراعظم شہباز شریف کی ترک زبان میں گفتگو پر شہری حیران ہو گئے۔ ترک شہریوں نے خوشی اور حیرت سے وزیراعظم شہباز شریف کو خیرسگالی کے جوابی کلمات کہے ۔ وزیراعظم نے ریستوران کے عملے ساتھ بھی تصاویر بنوائیں