22.4 C
Islamabad
منگل, ستمبر 2, 2025
ہومتازہ ترینوزیراعظم محمد شہباز شریف تیانجن سے بلٹ ٹرین کے ذریعے بیجنگ پہنچ...

وزیراعظم محمد شہباز شریف تیانجن سے بلٹ ٹرین کے ذریعے بیجنگ پہنچ گئے

- Advertisement -

بیجنگ ۔1ستمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کونسل کے 25 ویں اجلاس میں شرکت کے بعد تیانجن سے بلٹ ٹرین کے ذریعے بیجنگ پہنچ گئے، بیجنگ کے جنوبی ریلوے اسٹیشن پر نیشنل پیپلز کانگریس کی سٹینڈنگ کمیٹی کی رکن وینگ ہانگ اور طلبہ نے وزیراعظم کا پرتپاک استقبال کیا۔ وزیراعظم کو گلدستہ پیش کیا گیا،وزیراعظم کے استقبال کے لیے آنے والے طلباء نے اپنے ہاتھوں میں پاکستان اور چین کے پرچم اٹھا رکھے تھے،

وزیراعظم نے طلبہ کا جوش و خروش اور جذبہ دیکھ کر دلی مسرت کا اظہار کیااور خود بھی طلباء کے ساتھ پاکستان کا قومی پرچم لہرایا، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیر اعظم کے ساتھ ہیں۔بیجنگ میں اپنے قیام کے دوران وزیراعظم عالمی فاشزم کے خلاف جنگ کی 80ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ وزیر اعظم کی چینی صدر شی جن پنگ ،وزیر اعظم کی کیانگ اور دیگر عالمی رہنمائوں سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔ اس کے علاوہ وزیر اعظم چین-پاکستان بزنس ٹو بزنس کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے اور خطاب بھی کریں گے۔

- Advertisement -

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں