وزیراعظم محمد شہباز شریف سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں صورتحال کا جائزہ لینے کےلئے سکھر پہنچ گئے

241

اسلام آباد۔26اگست (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف سند ھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں صورتحال کا جائزہ لینے کےلئے سکھر پہنچ گئے ہیں ۔

جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف صوبہ سندھ میں سکھر، روہڑی، خیرپور، فیض گنج، کوٹ ڈیجی اور ٹھری میر واہ کے سیلاب زدہ علاقوں کا فضائی دورہ کرنے اور متاثرین کی مدد اور بحالی کے کاموں کا جائزہ لینے سکھر پہنچ گئے ہیں۔

سکھر پہنچنے پروزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، وزیر برائے آبی وسائل سیدخورشیداحمد شاہ اور وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے بیگم نصرت بھٹو ائیر پورٹ پر وزیر اعظم کا استقبال کیا۔