لاہور ۔4ستمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پنجاب میں سرمایہ کاری اور کاروبار کرنے والی چینی کمپنی کے وفد نے پاکستان میں چینی قونصل جنرل کی سربراہی میں ملاقات کی اور وزیراعظم کو ایک خطیر رقم کا چیک برائے امداد و بحالی سیلاب زدگان پیش کیا۔
وزیر اعظم آفس میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان جب بھی کسی مشکل گھڑی سے گزرا تو چینی حکومت اور عوام نے کبھی پاکستان کو تنہا نہیں چھوڑا اسی محبت کی وجہ سے دونوں ممالک کی دوستی ہمالیہ سے بلند اور بحر الکاہل سے گہری ہے۔ ہمیں ہمیشہ اس دوستی پر فخر ہے اور رہےگا