وزیراعظم محمد شہباز شریف سے اراکین قومی اسمبلی شیخ روحیل اصغر اور قیصر احمد شیخ کی الگ الگ ملاقات

204

اسلام آباد۔21فروری (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف سے اراکین قومی اسمبلی شیخ روحیل اصغر اور قیصر احمد شیخ نے الگ الگ ملاقات کی ہے ۔

منگل کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں متعلقہ حلقوں کے امور اور ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر بات چیت کی گئی۔وزیراعظم سے سابق رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی نے بھی ملاقات کی۔