اسلام آباد۔28جنوری (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف سے اراکین قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب اور راجہ اسامہ سرور نے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی اور اپنے حلقوں کے امور اور ملک کی مجموعی و سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔یہ بات منگل کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان میں بتائی گئی ہے۔