اسلام آباد۔16جون (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ارکان قومی اسمبلی عامر طلال گوپنگ، ملک ابرار احمد، جمال شاہ کاکڑ اور آغا رفیع اللہ نے الگ الگ ملاقاتیں کیں اور وزیراعظم کو مشکل حالات میں ایک عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر مبارکباد دی اور اس کی منظوری کے حوالے سے اپنی تائید و حمایت کا یقین دلایا۔
پیر کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر اراکین قومی اسمبلی نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملک معاشی اور دفاعی طور پر مضبوط ہوا۔ملاقات میں متعلقہ حلقوں کے امور پر گفتگو کی گئی۔