اسلام آباد۔21اپریل (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے چیئرمین سردار اختر مینگل نے جمعرات کو یہاں ملاقات کی۔
وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں وفاقی وزراء رانا ثناء اللہ اور خواجہ سعد رفیق بھی موجود تھے۔ ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سردار اختر مینگل نے وزیرِاعظم کے بلوچستان کی ترقی کو حکومت کی ترجیحات میں شامل کرنے کے اقدام کا خیرمقدم کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بلوچستان نہ صرف قدرتی وسائل سے مالامال ہے بلکہ بلوچ افرادی قوت ملک کا قیمتی اثاثہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت ترجیحی بنیادوں پر بلوچستان کی ترقی کیلئے اقدامات اٹھا کر بلوچ نوجوانوں کی قومی دھارے میں شمولیت یقینی بنائے گی۔