30.5 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومقومی خبریںوزیراعظم محمد شہباز شریف سے جاپان کے سفیر کی ملاقات ، تجارت...

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جاپان کے سفیر کی ملاقات ، تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی پاکستان کی خواہش کا اظہار

- Advertisement -

اسلام آباد۔27جنوری (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جاپان کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی پاکستان کی خواہش کا اظہار کیاہے۔وزیر اعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہبازشریف سے پاکستان میں تعینات جاپان کے سفیر اکاماٹسو شوچی نے پیر کو وزیراعظم ہائوس میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور جاپان کے درمیان دوستانہ تعلقات ہیں اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان ایک دوسرے کے لیے خیر سگالی کا رشتہ ہے۔

انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کی تاریخ کا ذکر کیا اور پاکستان کی اقتصادی اور صنعتی ترقی کی کوششوں کے لیے جاپان کی حمایت کو سراہا۔ وزیراعظم نے جاپان کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کے تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی پاکستان کی خواہش کا اظہار کیا۔جاپان کے سفیر نے پاکستان کے ترقیاتی اہداف کی حمایت اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے اپنے ملک کے عزم کا اعادہ کیا۔

- Advertisement -

گزشتہ سال جاپان اور پاکستان کے درمیان اوورسیز ڈیویلپمنٹ اسسٹنس کے 70 سال پورے ہونے کا ذکر کرتے ہوئے جاپان کے سفیر نے کہا کہ جاپان پاکستان کی ترقی میں اپنی شراکت داری جاری رکھنے کا خواہاں ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=552371

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں