اسلام آباد۔4فروری (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی ہے۔
ہفتہ کو وزیر اعظم آفس میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔