وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ملاقات

130
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ملاقات

اسلام آباد۔27جنوری (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے جمعہ کو یہاں ملاقات کی۔

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر خزانہ و محصولات اسحاق ڈار ، مشیر وزیراعظم احد چیمہ اور مشیر وزیراعظم انجنیئر امیر مقام بھی موجود تھے۔