وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق اراکین پنجاب اسمبلی رانا مشہود ، عنیزہ فاطمہ ،راحیلہ خادم اور رمیش سنگھ اروڑہ کی علیحدہ علیحدہ ملاقات

161
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق اراکین پنجاب اسمبلی رانا مشہود ، عنیزہ فاطمہ ،راحیلہ خادم اور رمیش سنگھ اروڑہ کی علیحدہ علیحدہ ملاقات

اسلام آباد۔8فروری (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق اراکین پنجاب اسمبلی رانا مشہود ، عنیزہ فاطمہ ،راحیلہ خادم اور رمیش سنگھ اروڑہ نے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی۔

بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے سابق اراکین پنجاب اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود اور ملکی ترقی وفاقی حکومت اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجیحات میں شامل ہیں ۔ ملاقات میں ملک اور پنجاب کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔