وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق صدر آصف علی زرداری کی ملاقات

279

اسلام آباد۔22نومبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے منگل کو یہاں ملاقات کی اور ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم ہائوس آمد پر وزیراعظم شہباز شریف نے آصف علی زرداری کا استقبال کیا ۔ آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی مزاج پرسی کی ۔ وزیراعظم شہباز شریف نے سابق صدر کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔ دونوں قائدین نے مجموعی ملکی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔