وزیراعظم محمد شہباز شریف سے اراکین قومی اسمبلی ڈاکٹر ذوالفقار بھٹی، چوہدری افتخار نذیر، رانا ارادت شریف، واجا پلین بلوچ، رانا محمد حیات اور شیخ آفتاب احمد کی ملاقات

130

اسلام آباد۔12ستمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف سے اراکین قومی اسمبلی ڈاکٹر ذوالفقار بھٹی، چوہدری افتخار نذیر، رانا ارادت شریف، واجا پلین بلوچ، رانا محمد حیات اور شیخ آفتاب احمد نے ملاقات کی ۔جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیاونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں اراکین قومی اسمبلی نے وزیراعظم کو اپنے متعلقہ حلقوں میں جاری عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر پیشرفت بارےآگاہ کیا۔

اراکین قومی اسمبلی نے ملک میں حالیہ معاشی استحکام پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا۔ اراکین قومی اسمبلی نے وزیراعظم کے ملکی ترقی اور عوامی فلاح وبہبود کی خاطر کئے جانے والے اقدامات میں مکمل تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔