وزیر اعظم شہباز شریف سے نامزد چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر کی ملاقات

224

اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):وزیر اعظم شہباز شریف سے نامزد چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے وزیر اعظم ہائوس میں ملاقات کی۔ وزیراعظم نے آرمی چیف کے عہدے پر تعیناتی پر جنرل سید عاصم منیر کو مبارک دی۔ جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے جنرل عاصم منیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی پیشہ وارانہ لیاقت، ساکھ اور حب الوطنی باعث فخر ہے۔ انہوں نے نامزد آرمی چیف کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی آپ کو ان ذمہ داریوں میں رہنمائی اور مدد فرمائے۔ جنرل سید عاصم منیر نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔