اسلام آباد۔7جولائی (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیر اعلی بلوچستان عبد القدوس بزنجو نے جمعرات کو یہاں ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کی سیاسی و مجموعی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔
وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں صوبہ بلوچستان کے حوالے سے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ وزیرِاعظم نے بلوچستان میں بارشوں سے ہونے والے نقصانات پر وفاقی حکومت کی جانب سے ہرممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔
وزیرِاعظم نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ہے۔