23.8 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 3, 2025
ہومتازہ ترینوزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن رضا نقوی کی ملاقات

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن رضا نقوی کی ملاقات

- Advertisement -

لاہور ۔2اپریل (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی نے ملاقات کی اور وزیراعظم کو عید الفطر کی مبارکباد پیش کی ۔

پرائم منسٹر آفس میڈیا ونگ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو ملک میں سکیورٹی کے لیے اقدامات کی پیشرفت اور افغان باشندوں کی وطن واپسی کے عمل کی پیشرفت کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بالخصوص عید الفطر کے موقع پر ملک میں امن و امان کی صورتحال پر اظہار اطمینان کیا۔ ملاقات کے دوران متعلقہ وزارت کے امور پر گفتگو بھی کی گئی۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=577906

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں