- Advertisement -
اسلام آباد۔13مارچ (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیر ریلویز سردار اویس احمد خان لغاری نے ملاقات کی ہے اور پاکستان ریلوے کے امور پر تفصیلی بات چیت کی۔
بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف سےوزیر ریلویز سردار اویس احمد خان لغاری نےملاقات کی۔
- Advertisement -
وزیراعظم نے وزیر ریلوے کامنصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ امید ہے آپ پاکستان ریلوے کو کامیابیوں کی طرف گامزن کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ ملاقات میں پاکستان ریلوے کے امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔
- Advertisement -