اسلام آباد۔21مارچ (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ چوہدری سالک حسین نے ملاقات کی۔ منگل کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں سرمایہ کاری بورڈ کے امور اور ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔