14.9 C
Islamabad
منگل, مارچ 4, 2025
ہومتازہ ترینوزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کی...

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات

- Advertisement -

اسلام آباد۔3مارچ (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی۔ وزیراعظم آفس کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے شاہ چارلس سوئم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان کی مکمل صحت یابی کی خواہش کی۔ انہوں نے شاہ چارلس سوئم کو پاکستان کے دورے کی دعوت کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں ہونے والی پیشرفت پر بھی اطمینان کا اظہار کیا۔ عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے غزہ اور یوکرین میں دیرپا امن کے قیام کے لئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔ برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط بنانے اور پاکستان کی میں شراکت جاری رکھنے کے لئے پرعزم ہے۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=568235

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں