اسلام آباد۔1دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
وزیراعظم آفس کے پریس ونگ کے مطابق وزیراعظم نے جنرل ساحر شمشاد مرزا کے آرمی کے پیشہ وارانہ امور میں قابلیت اور کردار کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ فوج قوم کا قیمتی اثاثہ ہے، دو قابل ترین افسران کی قیادت ملنے سے دفاع وطن مزید مضبوط ہوگا۔ ملاقات میں مسلح افواج کے پیشہ وارانہ امور زیر غور آئے۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔