لاہور ۔13اگست (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق وزیر مملکت برائے پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے اتوار کو یہاں ملاقات کی۔
وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مشکل معاشی حالات میں ڈاکٹر مصدق ملک کی وزارت کی کارکردگی کو سراہا۔ملاقات میں ملکی سیاسی مجموعی صورتحال اور باہمی دلچسپی کےدیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔