وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی کی ملاقات

78

اسلام آباد۔21جون (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی نے منگل کو یہاں ملاقات کی۔وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں ملکی سیاسی اور مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

ڈپٹی سپیکر زاہد درانی نے اپنے حلقے کے ترقیاتی کاموں کے لئے پی ایس ڈی پی میں فنڈز مختص کرنے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ تمام اتحادی جماعتیں مل کر ملک کی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے لئے کوشاں ہیں۔