اسلام آباد۔23فروری (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف سے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے جمعرات کو ملاقات کی۔
وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔ملاقات میں ملکی خصوصاً صوبہ سندھ کی مجموعی سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔