34.4 C
Islamabad
جمعرات, مئی 22, 2025
ہومقومی خبریںوزیراعظم محمد شہباز شریف سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی...

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی ملاقات ، صوبہ پنجاب سے متعلق امور پر تبادلہ خیال

- Advertisement -

اسلام آباد۔22مئی (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے ملاقات کی جس میں صوبہ پنجاب سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق گورنر پنجاب نے معرکہ حق کے دوران اہم فیصلوں پر وزیراعظم کی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا اور آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر وزیراعظم کو مبارکباد دی۔

- Advertisement -

ملاقات میں ملک کی مجموعی و سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثناءاللہ، وفاقی وزیر برائے پبلک افیئرز یونٹ رانا مبشر اقبال اور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھی موجود تھے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=600202

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں