وزیراعظم محمد شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں عالمی صحت کے ایجنڈے کے حوالے سے اپنا نقطہ نظر پیش کرینگے

107
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع ہو گیا
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع ہو گیا

ریاض ۔28اپریل (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف آج (اتوار کو )ریاض میں مصروف دن گزاریں گے۔

وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم کےآج سے شروع ہونے والے خصوصی اجلاس میں شرکت کریں گے جہاں وزیر اعظم عالمی صحت کے ایجنڈے کے حوالے سے ایک سیشن میں اظہار خیال بھی کریں گے۔

عالمی اقتصادی فورم کی سائیڈ لائینز پر آج وزیراعظم کی کویت کی امیر مشعل الاحمد الجابر الصباح سے ملاقات ہو گی۔

وزیراعظم کی سعودی وزرا برائے خزانہ،صنعت ،سرمایہ کاری سے ملاقاتیں متوقع ہے۔وزیراعظم کی بل اینڈ میلینڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے کو چئیر مین، عالمی مالیاتی فنڈ کی مینیجنگ ڈائریکٹر اور صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے بھی ملاقات ہو گی۔