اسلام آباد۔10نومبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف عرب۔اسلامک سمٹ میں شرکت کے لئے سعودی عرب کے شہر ریاض کے لئے روانہ ہوگئے۔ اتوارکو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف عرب۔اسلامک سربراہی اجلاس سے خطاب کریں گے۔اس موقع پر سمٹ کی سائیڈ لائینز پر وزیر اعظم کی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑاور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔یہ غیر معمولی سربراہی اجلاس سعودی عرب کی حکومت کی جانب سے بلایا گیا ہے،
جس میں غزہ اور فلسطین سمیت مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہء خیال کیا جائے گا۔سربراہی اجلاس میں عرب لیگ اور او آئی سی کے رکن ممالک کے سربراہان مملکت و حکومت شرکت کر رہے ہیں۔