وزیراعظم محمد شہباز شریف موسم کی خرابی کےباعث میانوالی اور ٹانک نہ جا سکے،وزیر اعظم آفس

116
سیکا روابط کے ذریعے ایشیا میں اقتصادی تعاون اور سلامتی کو نئی جہت ملے گی،وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد۔17ستمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف موسم کی خرابی کے سبب میانوالی اور ٹانک نہ جا سکے، وزیراعظم شہباز شریف کا ہیلی کاپٹر موسم کی خرابی کی وجہ سے میانوالی سے واپس ہوگیا۔

وزیر اعظم آفس میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ہفتہ کو وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے سلسلے میں پہلے میانوالی اور پھر ٹانک جانا تھا۔ اپنے دورہ کے دوران وزیر اعظم نے ٹانک میں تعمیر شدہ100 گھروں کا افتتاح کرنا تھا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم نے اپنے ٹانک کے گزشتہ دورہ کے موقع پر سیلاب متاثرین کے لئے گھروں کی تعمیر کا وعدہ کیا تھا۔ موسم کی خرابی کی وجہ سے حکام نے وزیراعظم کو واپس اسلام آباد لے جانے کا فیصلہ کیا۔

موسم کی خرابی کی وجہ سے دورہ موخر ہونے کے باعث وزیر اعظم نے نور خان ائیر بیس راولپنڈی پر سیلاب سے متعلق جائزہ اجلاس طلب کر لیا۔

وزیر اعظم ریسکیو اور ریلیف کے کاموں سے متلعق تازہ ترین معلومات حاصل کریں گے۔ وزیراعظم ائیر بیس پر سیلاب سے متعلقہ اجلاس کے بعد لندن روانہ ہوں گے۔