وزیراعظم محمد شہباز شریف نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر ایف سی کی تنخواہیں پاک فوج کے برابر کردیں

147
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر ایف سی کی تنخواہیں پاک فوج کے برابر کردیں

لاہور۔30جون (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر ایف سی کی تنخواہیں پاک فوج کے برابر کردیں ۔

جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے بڑی عید پر ایف سی کے افسروں اور جوانوں کے لئے بڑی خوشخبری سناتے ہوئے ایف سی کی تنخواہیں پاک فوج کے برابر کردیں ۔ ایف سی کی تنخواہوں میں پاک فوج کی نسبت فرق تھا جسے وزیراعظم نے ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے یہ اعلان پاک افغان سرحد پر پارا چنار کے دورہ کے موقع پر گزشتہ روز خطاب میں کیا ۔ وزیراعظم نے یہ اقدام ایف سی کی ملک وقوم کے لئے خدمات اور قربانیوں کے اعتراف میں کیا ہے